آبنائے ہرمز بحران، قطر انرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا خدشہ

نیویارک(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے باعث قطر انرجی کے بعض ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کے باعث کمپنی کے بعض منصوبوں پر عمل درآمد متاثر ہوسکتا ہے، کیونکہ منصوبوں کے لیے درکار ضروری سامان قطر تک نہیں پہنچ پا رہا۔
نیویارک میں قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعد الکعبی نے بتایا کہ قطر انرجی اس وقت مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار میں کمی کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دیا جائے تو چند ہفتوں کے اندر معمول کی سرگرمیاں بحال کی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نارتھ ایسٹ فیلڈ ڈویلپمنٹ منصوبے کے بعض یونٹس 2027 میں پیداوار شروع کرنے والے ہیں، جبکہ نارتھ ساؤتھ فیلڈ منصوبے سے ایل این جی کی پیداوار 2028 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
سعد الکعبی کے مطابق موجودہ بحران کے باعث دونوں منصوبوں کی تکمیل اور پیداوار شروع کرنے کے مقررہ شیڈول پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔



