امیر قطر اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر گفتگو

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خطے کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔
قطری شاہی دیوان کے مطابق تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون پر صدر ٹرمپ سے گفتگو کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا۔
شاہی دیوان کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی ثالثی کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر قطر اور امریکی صدر ٹرمپ نے مسائل کے حل اور اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کی حفاظت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔



