قمبرشہدادکوٹ کے علاقے وگن کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے2بچے ڈوب گئے

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبرشہدادکوٹ کے علاقے وگن کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے، اہل علاقہ نے دونوں بچوں کو نہر سے نکال لیا، ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ اشفاق نامی ایک بچے کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ رابیل مغیری کے نام سے ہوئی جس کی لاش دیکھ کر باپ بے ہوش ہوگیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے.



