وزیرآباد:45 سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)گھریلو رنجش کے دوران 45 سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت فیاض گوندل کے نام سے ہوئی ہے، جو کالے والی کا رہائشی تھا۔ متوفی کی ہمشیرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض گوندل کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ ابتدائی طور پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button