عوامی مسائل کے حل پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کا شاندار استقبال، اجرکوں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی پر نوجوان عوامی لیڈر، قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ شہر کے تاجر اتحاد ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری حاجی انیس اختر میمن، عباسی محلہ ٹھٹھہ کے معززین ڈاکٹر آکاش عباسی، پرویز ستار عباس سمیت عباسی محلہ کے رہائشیوں، ٹھٹھہ کے صحافیوں مرزا حسن بیگ، سید نزاکت شاہ، مکلی سوسائٹی کے رہائشی کاٹھیاواڑی میمن برادری کے رہائشی محمد یوسف میمن، بگھاڑ موری سے تعلق رکھنے والے پریچا برادری کے معز محمد ہاشم پریچو سمیت بگھاڑ موری کے رہائشیوں، اور سجاول شہر سے تعلق رکھنے والے معززین و عوام نے بڑی تعداد میں ملاقات کی۔
سید ایاز شاہ شیرازی کے سامنے انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مسائل رکھے، جس پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ملاقات کرنے والوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کی عوام کو اکیلا نھیں چھوڑا جائے گا۔ شیرازی خاندان دونوں اضلاع کی عوام کے ساتھ دکھ اور سکھ میں ساتھ ہے۔
اس موقع پر عباسی برادری کی جانب سے ان کے محلے کی کئی مہینوں سے بند بجلی بحال ہونے پر عباسی پاڑے کے لوگوں سمیت مختلف شہریوں نے مسائل حل کرنے پر انہیں لنگیاں، اجرکیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔



