سجاول میں پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ،عمران خان کی رہائی کے لیے ممتاز شاہ بخاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سجاول کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر سید ممتاز شاہ بخاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں شریک کارکنوں نے عمران خان کی فوری رہائی، آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی اور وکلاء و اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور قانونی حقوق سے محروم رکھنا قابلِ مذمت ہے۔
کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک بند کیا جائے۔
مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔



