یاسمین راشد سمیت اسیر رہنماؤں کا چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کو جیل سے خط، آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی تجویز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور پارٹی کے قید رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکری ٹری جنرل کو خط کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بطور جماعت الیکشن میں حصہ لیں، ہم نے ازاد جموں و کشمیر انتخابات پر مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔
Flora& Fauna
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے، پارٹی کو ان تمام امیدواروں کے نام شائع کرنے چاہئیں جو ان کے حمایت یافتہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اسیر قائدین نے الیکشن میں حصہ لینے کا پیغام اور خط وکیل کے ذریعے پہنچایا ہے۔



