ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 94 کروڑ روپے کے ریلیف کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر 19 مئی کو سماعت ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کے دوران مختلف مدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جن میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی شامل ہے۔
اسی طرح سسٹم استعمال چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11 ارب 24 کروڑ روپے جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق صارفین کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔