کیٹی بندر کے علاقے گاڑھو میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ اہلکار زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )کیٹی بندر کے علاقے گاڑھو میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ کے نوٹس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جوہو شہر کا محاصرہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان فرار ہوگئے اور تعاقب کے دوران ایک رہائشی علاقے میں داخل ہو کر پولیس پر حملہ کر دیا۔

حملے میں اہلکار نیاز بھٹی اور غلام نبی خشک زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈی ایس پی گاڑھو عبدالرؤف نھڑیو کی قیادت میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس میں گاڑھو، گھوڑا باری، کیٹی بندر اور ساکرو پولیس نے حصہ لیا۔

پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے کارروائی کے دوران دو مرکزی ملزمان فضل میمن اور وسیم میمن کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک شھزور پک اپ اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والی سپاری کے 67 کٹے بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button