پنجاب میں کھیلوں کا نیا دور، 16 فری اسپورٹس اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 16 فری اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی اور ان میں کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ 16 اسپورٹس اکیڈمیز کو مکمل طور پر فری اوپن کیا جا رہا ہے۔ یہ اکیڈمیز پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں قائم کی جائیں گی۔

ان اکیڈمیز میں مختلف کھیل شامل ہوں گے جن میں باکسنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹبال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، اسکواش اور کرکٹ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو بہتر تربیت فراہم کرنا اور کھیلوں کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button