سونے کی قیمت میں بڑا جھٹکا، ایک دن میں فی تولہ 11 ہزار روپے سے زائد اضافہ


کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی بازار میں سونا 111 ڈالر مہنگا ہو کر 4666 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہی دن کے دوران فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونا بھی 9517 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8072 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی کشیدگی سونے کی قیمتوں میں تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔