مولانا ادریس پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر حاصل، ایک ملزم کی شناخت

چارسدہ(جانوڈاٹ پی کے) چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگا لیا گیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں، جس میں ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق شناخت ہونے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم کا رکن ہے، تفتیشی ٹیم نے مولانا ادریس کے ڈرائیور کا بیان قلمبند کر لیا، جائے وقوعہ پر استعمال ہونے والے موبائل ڈیٹا کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

مردان ریجن کے پرانے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مولانا ادریس کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے مشتبہ افراد کی پروفائلنگ شروع کی گئی ہے، شناخت ہونے والے دہشت گرد کے کوائف اور مزید ڈیٹا پر کام جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button