بدین پولیس اور سی آئی اے پولیس کا وھنائی اسٹاپ کے قریب آئیس فروشوں سے مقابلہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)آئیس ڈیلر بابو ملاح زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار تفصیل کے مطابق آئیس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد بدین پولیس اور سی آئی اے پولیس بدین نے مشترکہ طور پر ٹنڈوباگو بدین روڈ وھنائی اسٹاف کے قریب مقابلے کے بعد آئیس ڈیلر بابو ملاح کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ساتھی ملزم صدام ملاح موقع پر فرار ہوگیا

گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور آئیس برآمد کرلی گئی ہے پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پر قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button