لاہور میں مون سون بارشوں سے بجلی کا نظام متاثر، لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث لاہور میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز تکنیکی اور فنی خرابیوں کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں اور متاثرہ فیڈرز کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات اور ٹوٹی ہوئی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

مزید خبریں

Back to top button