دڑو میں پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ملاح برادری کا احتجاج

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) دڑو میں پولیس کے مبینہ ناروا سلوک اور زیادتیوں کے خلاف ملاح برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین اور متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد سے خمیسو ملاح زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خمیسو ملاح کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

ملاح برادری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور مبینہ طور پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ خمیسو ملاح کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کا سدباب کیا جائے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button