سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے،وزیراعظم
معرکہ حق میں افواج نے اٹانومس سسٹم، سائبرسکیورٹی سے سرحدوں کا دفاع کیا،شہبازشریف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فخر سے کہتا ہوں پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس،ڈرون کی جدت سے معیشت مضبوط ہوتی ہے، روبوٹکس، ڈرون سے زندگی آسان ہورہی ہے، آج مشینیں محسوس کرتی ہیں اور فیصلے کرتی ہیں۔ آج ٹیکنالوجی جدید شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج نے اٹانومس سسٹم، سائبرسیکیورٹی سے سرحدوں کادفاع کیا، پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد تیاری ملک میں ہورہی ہے۔



