پنکی کیس میں بڑا ایکشن:20 پولیس اہلکار زون بدر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے ضلع کے 20 پولیس اہلکاروں کو زون بدر کر دیا۔

 پولیس حکام کے مطابق طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کےکچھ مخصوص تھانوں میں تعینات 20  اہلکاروں کی غیر سماجی سرگرمیوں، نظم وضبط کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونےکی نشاندہی ہوئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ اہلکار بارہا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ضلع جنوبی کے مخصوص تھانوں میں تعیناتی کرواتے رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنکی سے رابطوں کے الزام میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے، حراست میں لیے جانے والوں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی علی شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button