حکومت نے پیٹرول 75 پیسے فی لیٹرسستا،ڈیزل 2 روپے 24 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے یومیہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تحت آج پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی جبکہ ڈیزل کی قیمت بدستور بڑھادی گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 30 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

علم میں رہے کہ 29 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 63 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button