پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو رہا ہے؟سمری تیار

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اوگرا نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری بھی تیار کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اوگرا کی سفارشات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 50 روپے فی لیٹر تک ممکنہ کمی پر غور کیا گیا ہے، تاہم نئی قیمتوں کی منظوری اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی گزشتہ روز اشارہ دیا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 74 روپے فی لیٹر تک بڑی کمی کی تھی، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بدستور برقرار ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں مزید 2.08 فیصد کمی کے بعد فی بیرل قیمت 73.77 ڈالر رہ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 2.05 فیصد سستا ہو کر 77.44 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔



