پٹرول مہنگاہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پٹرولیم ڈیویژن حکام کا کہنا ہےکہ پٹرول زیادہ مہنگاہونےکیوجہ117روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور پیٹرولیم ڈیویژن حکام نے ارکان کو بریفنگ دی۔اس موقع پر رکن کمیٹی سیف اللہ ابڑونے سوال کیا کہ بتایا جائے 28 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کا کتنا اسٹاک تھا؟ آپ نے28فروری کے فوری بعد پیٹرول اور ڈیزل 55 ، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کیا۔حکام پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈیزل 285 ڈالر فی بیرل جبکہ پیٹرول 150 ڈالر فی بیرل تک گیا، پاکستان کے پاس آج پیٹرول کے 30 دن کے اور ڈیزل کے 27 دن کے اسٹاک ہیں۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم اسٹاکس کو یقینی بنانے کیلئے مہنگی پیٹرولیم مصنوعات بھی خریدیں، ہم نے تیل کے اسٹاکس بھی برقرار رکھنے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button