مشرق وسطیٰ میں امریکی زمینی فوج کی ممکنہ تعیناتی، سینٹ کام کی تیاریاں اور پیراٹروپرز کی تربیت جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرق وسطیٰ میں اپنی زمینی فوج کی ممکنہ تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے پیش نظر امریکی پیراٹروپرز اور فضائی اثاثوں کی مشقیں و تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق، امریکی پیراٹروپرز کو مختلف جدید ہتھیاروں اور آپریشنل مہارتوں کی سخت تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی ہنگامی کارروائی یا تعیناتی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

امریکی فوج کے مشہور ‘چنوک’ (Chinook) ہیلی کاپٹر کو بھی آپریشنل تعیناتی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر ہر قسم کے کٹھن جغرافیائی ماحول اور شدید موسمی حالات میں فوجی اہلکاروں، بھاری سازوسامان اور دیگر ضروری رسد کی تیز رفتار نقل و حمل کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے، جو امریکی فوج کی فضائی نقل و حرکت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی حکام کے اس قدم کو مشرق وسطیٰ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ فوجی پیشرفت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button