حکومت نے پیٹرول 3 روپے81 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  341 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29  پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 24 اگست تک برقرار رہیں گی۔

خیال رہےکہ حکومت نے  گزشتہ روز بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button