پنجاب کے سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے کھلیں گے،اوقات کار جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز 24 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ تعلیم نے اسکولز کے اوقات کار بھی جاری کردیے۔

مراسلے کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکولز میں تدریسی عمل صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گا۔

جمعہ کے روز اسکولز صبح 8 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مراسلے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے 15 اکتوبر تک ہوگا، جبکہ اسکولز پیر سے جمعہ تک کلاسز کا انعقاد کرسکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button