پی ٹی آئی کی ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں،شفیع جان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ڈیل اوررابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ کل رات اسپتال کے باہر کوئی مجمع نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب سڑکوں پر آنے کے راستے پر ہی جائیں گے اور 20 لاکھ سے زائد لوگوں کے ساتھ نکلیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت کےخلاف توہین عدالت کی درخواست لے کر جائیں گے۔
شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ خان نے کہا بظاہر بانی پی ٹی آئی بہتر لگ رہے تھے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے متعلق ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔



