دیپال پور:اے ایس پی کی امن کمیٹیز دیپال پوراورحجرہ شاہ مقیم کے ارکان سے اہم میٹنگ

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) اے ایس پی دیپال پور واحد بخش بلوچ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ارکان امن کمیٹز دیپال پور اورحجرہ شاہ مقیم کیساتھ اجلاس منعقدکرکے میٹنگز کیں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام بر قرار رکھنے جلوسوں ومجالس کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امن کمیٹی کے اراکین سے تجاویز اور مشورے حاصل کیے گئے جبکہ بہترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات اور احکامات بھی جاری کئے گئے۔پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے محرم الحرام کو پرامن، محفوظ اور مثالی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button