آپا مریم مجیدی نے سندھی زبان کو اجاگر کیا،غلام قادر پلیجو،سسی پلیجو

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)آپا مریم مجیدی نے اپنے قلم کے ذریعے سندھی زبان، ثقافت اور خواتین کے جذبات کو انتہائی خوبصورتی سے اجاگر غلام قادر پلیجو اورسسئی پلیجو کی جانب سے آپا مریم مجیدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظھار

سابق ایم پی اے اور ضلع کونسل ٹھٹھہ کے سابق چیئرمین غلام قادر پلیجو، سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر سسی پلیجو سمیت پلیجو نے سندھ کی نامور شاعرہ اور لکھاری آپا مریم مجیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال سندھی ادب، شاعری اور فکری دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

آپا مریم مجیدی نے اپنے قلم کے ذریعے سندھی زبان، ثقافت اور خواتین کے جذبات کو انتہائی خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ ان کی شاعری اور تحریروں میں سندھ کی مٹی کی خوشبو، محبت، درد اور سماجی شعور نمایاں نظر آتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ نہ صرف ایک بہترین شاعرہ تھیں، بلکہ ایک باوقار دانشور اور سماجی شخصیت بھی تھیں، جنہوں نے اپنی ساری زندگی ادب اور علم کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شاعر محمد خان مجیدی اور آپا مریم مجیدی سے پلیجو فیملی کا عزت و احترام کا رشتہ رہا ہے۔ ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور سندھی ادب میں ان کا نام عزت و احترام سے لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شخصیات قوموں کا سرمایہ ہوتی ہیں اور ان کا بچھڑنا پوری ادبی برادری کے لیے تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔ مرحومہ کے ورثا، دوستوں اور ادبی حلقوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جبکہ پی کے سینئر رہنما غلام قادر پلیجو اور سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو نے سینئر صحافی قاصر چانڈیو کے انتقال پر بھی گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثا سے تعزیت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button