ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے مدد فراہم کرے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)استنبول میں توانائی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ترکیہ پاکستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات لانے میں مدد کرے گا، پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔استنبول میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے پر اعلیٰ سطح بین الوزارتی مشاورتی اجلاس ہوا۔ ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی دعوت پر پاکستانی وفد نے استنبول میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور مشیر نجکاری محمد علی نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اصلاحات اور نجکاری پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان کے پاور سیکٹر کی تنظیمِ نو، کمرشلائزیشن اور نجکاری کے لیے عالمی تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔پاکستان نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ترکیہ کے کامیاب ماڈل کا جائزہ لیا۔ اویس لغاری نے شفاف اور سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے عزم کا اعادہ کیا۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز میں اصلاحات، گورننس کی بہتری اور ریگولیٹری فریم ورک مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button