فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم ہوئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ خطے میں استحکام کو فروغ مل سکے۔
انہوں نے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو وسیع تر علاقائی تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔



