پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی: 100 انڈیکس میں تاریخی 2700 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے اعلان نے عالمی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ ہفتے کے پہلے ہی کاروباری روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس (100-Index) میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 094 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم عالمی سیاسی حالات میں بہتری کی خبروں نے سرمایہ کاروں میں نیا اعتماد پیدا کر دیا ہے۔



