پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ نمایاں بہتری کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 ہزار 72 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 3 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران مارکیٹ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 123 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 612 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 158 ارب روپے مالیت کے 4.15 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 477 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 755 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مثبت رجحان کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی توقعات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button