پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ابتدائی طور پر انڈیکس 647 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 838 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا، جبکہ بعد میں مزید تیزی کے باعث مجموعی اضافہ 1035 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
اس اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا نتیجہ ہے اور آئندہ دنوں میں بھی مثبت رجحان برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



