چیئرمین سینیٹ سے قطری وفد کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھنے اور باہمی تعاون  مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔

قطری وفد کی قیادت ممتاز کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے رکن شیخ نایف بن عید آل ثانی نے کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور باہمی مفادات کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ مسلم ممالک میں اتحاد اور امن کے لیے مکہ معاہدے کو اہم پیش رفت بھی قرار دیا۔

قطری وفد کے سربراہ شیخ نایف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ عالمی و علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button