میاں نواز شریف کی تصویر بھی وائرل،مریم نواز کا ثاقب چدھڑ کومٹھائی اور گلدستےکا تحفہ،سیاست میں ہلچل!

​لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی سیاست میں اس وقت ایک شدید بھچال آ چکا ہے اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے فائر برانڈ رہنما شیر افضل مروت کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ خفیہ ملاقات کی ایک مبینہ تصویر نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی ن لیگ کے جیالوں اور دائیں بازو کے کارکنوں نے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کر دیے کہ میاں صاحب کے تمام مخالفین آخر کار ان کے در پر حاضر ہو رہے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصویر سراسر جعلی اور اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد شیر افضل مروت کو تحریک انصاف کے اندر بدنام کرنا اور علیمہ خان و بیرسٹر گوہر کے دھڑے کو مضبوط کرنا تھا۔ دوسری جانب پنجاب کی سیاست میں مریم نواز شریف کی جانب سے ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو عید پر مٹھائی اور گلدستے بھیجے جانے پر شدید تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ثاقب چدڑ پر معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو حراساں کرنے کا سنگین الزام ہے اور مریم نواز کی ‘خواتین ریڈ لائن ہیں’ کی پالیسی کے باوجود ایک ایسے متنازعہ ملزم کو سرکاری پروٹوکول اور مٹھائیوں کے تحائف سے نوازنے پر مسلم لیگ ن کو شدید عوامی غیظ و غضب کا سامنا ہے۔

​سیاسی جوڑ توڑ اور اس بڑے ڈرامے کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل یہاں دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button