پاکستان کا پاک کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا خیر مقدم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے پاک کویت دفاعی تعاون معاہدے کی کویت کی جانب سے توثیق کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کویت دفاعی تعاون معاہدے پر 2023 میں دستخط ہوئے تھے۔ پاکستان اور کویت نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت اور سیکیورٹی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ فوجی تربیت، عسکری تعلیم، کے شعبوں میں تعاون کا جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا۔ معاہدہ مشترکہ فوجی مشقوں، مہارتوں کے تبادلے اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بھی تعاون کا فریم ورک فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط مستحکم، دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ پاکستان اور کویت معاہدے کی شقوں کے مطابق مؤثر عملدرآمد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون میں توسیع باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنائے گی۔ پاکستان اور کویت کا دفاعی تعاون علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button