پاکستان بنگلہ دیش کا پہلاٹیسٹ،پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں386رنز پر آؤٹ

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں386رنز پر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کو پاکستان پر 27 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اذان اویس 103،عبداللہ فضل 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 59 ،سلمان آغا 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، امام الحق45، شاہین آفریدی13، شان مسعود 9 رنز بناسکے۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 234 رنز کا خسارہ باقی تھا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے 301 اور 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا لیکن 413 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں کپتان نجم الحسین شانتو 101 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مومن الحق 91، مشفیق الرحمان 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے علاوہ لٹن داس نے 33، تسکین احمد نے 28 اور تیج الاسلام نے 17 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے5،شاہین شاہ آفریدی نے3، حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



