نئے صوبے لسانیت اورقومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،اویس لغاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہےکہ نئے صوبے لسانیت اورقومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،  وہ اپنی پارٹی میں بات کریں گےکہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےکہا کہ  بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے، نئے صوبے لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، جنوبی پنجاب صوبےکا سرائیکستان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

اویس لغاری نےکہا کہ وہ اپنی پارٹی میں بات کریں گےکہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے صوبوں میں نئے انتظامی یونٹوں کے حوالے سے بات ہو رہی ہے تو اسے بھی قومی بحث کا حصہ بنانے میں حرج نہیں ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا مزیدکہنا تھا کہ نئے یونٹوں کے حوالے سے کراچی کے عوام سے شفافیت کے ساتھ رائے لی جائےکہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button