معرکہ حق: اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے والہانہ محبت کا اظہار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے کہا کہ دشمن کی کوئی بھی چال، فریب یا سازش پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، کیونکہ ان کے دل ہمیشہ اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، ان کی اصل پہچان صرف اور صرف پاکستان ہے، اور وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور وقار کے لیے وہ ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مبصرین کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانیوں کا یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم ہر آزمائش میں متحد اور مضبوط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button