اوکاڑہ:نواحی گاؤں ٹھٹھہ روشن میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ روشن کا ناکہ پر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہو گیا جس میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے ڈاکوؤں کی شناخت مشہود عرف مشرو اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ڈاکوآپس میں بھائی تھے ان میں سے ایک ڈاکو مشرو کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی *دونوں بھائی قتل، اقدام قتل ، پولیس مقابلے ، ڈکیتی اور مویشی چوری سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے دونوں ڈاکو سنگین جرائم کے مقدمات میں اشتہاری بھی تھے*بتایا گیا ہے کہ تھانہ گوگیرہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران چار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی پر دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔



