اوکاڑہ بائی پاس پر افسوسناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 7 افراد زخمی

اوکاڑہ(وحید آرائین\ جانوڈاٹ پی کے) اوکاڑہ بائی پاس نزد دیپالپور روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر بس اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شدید زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو (ساؤتھ سٹی) اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔
زخمیوں میں سدرہ (18 سال)، ریاض (34 سال)، ساجد حسین (30 سال)، طلحہ (6 سال)، عباس (35 سال)، اللہ دتہ (65 سال) اور محمود (50 سال) شامل ہیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔



