دیپال پور: ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کاڈی پی او کے ہمراہ دورہ،عاشورہ محرم جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ،اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ اور اے ایس پی دیپال پور واحد بخش کے ہمراہ دیپال پور کا دورہ کیا افسران بالا نے عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کا پیدل چل کر روٹ چیک کیا جلوس روٹ ڈیرہ روشن شاہ سے پاکپتن دروازہ،جامعہ مسجد رزاقیہ والی گلی اور مقررہ راستوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر جلوس کےمنتظمین ممبران امن کمیٹی بھی ہمراہ تھے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے کہامحرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور پولیس مکمل طور پر متحرک ہے کسی بھر شرپسند کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی



