پنکی کے2بھائیوں کا ریکارڈ مل گیا،چالان جمع ہوچکا،ملزمہ کی گرفتاری مطلوب،ٹیم تشکیل دیدی،ڈی آئی جی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے بھائیوں کار یکارڈ ڈھونڈ نکالا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضاکے مطابق ایس پی سی آر او سے آڈٹ کروانے پر ملزمہ کے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمات درج ہونا پائے گئے،ملزمہ کے دو بھائیوں ناصر اور ریاض کیخلاف بالترتیب2020میں اقبال ٹاؤن اور2022میں کوٹ لکھپت تھانہ جات میں منشیات کے مقدمات درج ہونا پائے گے،دونوں مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے،دونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ کی گرفتاری بقایا ہے،دونوں مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ہیں،مقدمات کا ٹرائل نامزدملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک ہو چکا ہے،دونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ کی گرفتاری بقایا ہے،نامزد ملزمہ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت ہائے سے اجازت طلب کی جا رہی ہے،ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button