جشن آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ ریلیز

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) جشن آزادی کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ ریلیز کردیا۔
ملی نغمے کے بول پاکستان سے والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور وطن سے وفاداری کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ نغمے میں گلگت بلتستان کی دلکش وادیوں اور قدرتی حسن کو بھی حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ملی نغمے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ نغمے کے ذریعے پاکستان کی خوبصورتی اور اس کے مختلف علاقوں کے ثقافتی و قدرتی رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں پاکستان کو جان اور زندگی قرار دیتے ہوئے اہل وطن کی اپنے ملک سے محبت، عقیدت اور وفاداری کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ نیا ملی نغمہ پاکستان کے قدرتی حسن، قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وطن سے وفاداری کے جذبے کا خوبصورت اظہار ہے، جو جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر قومی جذبے کو مزید اجاگر کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔



