عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 87.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.30 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 81.97 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی حالیہ مسلسل اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان پر سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر مرکوز ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button