ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے ان کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مدد مل رہی ہے اور سکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button