امریکا ایران کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً اڑھائی فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی تقریباً اسی شرح سے بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، حالانکہ بدھ کے روز اس میں تقریباً 6 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے خدشات نے عالمی توانائی منڈی کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button