مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات،عمران خان کی بہن نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نورین نیازی کے خلاف مقدمے کا اندراج پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 اور 26 اے کے تحت کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نورین نیازی نے پاکستان اور مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نورین نیازی نے جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلایا، نورین نیازی نے ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انٹیلی جنس اتھارٹی (این سی سی آئی اے) نے ریاست اور مسلح افواج کے خلاف متنازع بیان دینے پر طلب کیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button