فیفا ورلڈ کپ، نورا فتیحی کاترانہ’’ چیمپئنز ‘‘جاری

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے فٹبال شائقین کے لیے اپنا نیا ترانہ "چیمپئنز” جاری کر دیا، جسے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے جوش، جذبے اور جشن کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے میں نورا فتحی کے ساتھ تنزانیہ کے معروف موسیقار رے وینی اور امریکی بنگلہ دیشی ڈی جے سنجوئے نے بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
फिल्म अभिनेत्री "नूरा फतेही" का विक्ट्री एंथम 'Champions' (Fi kol Makan) का म्यूज़िक वीडियो अब रिलीज़ हो चुका है! 🌍❤️ pic.twitter.com/Mp4aPXjflD
— Arun K. Yadav (@Arun73326698) June 28, 2026
نورا فتحی نے سوشل میڈیا پر ترانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "چیمپئنز” کامیابی، اتحاد، جذبے اور فٹبال کے عالمی میلے کی خوشیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ نورا فتحی کا فٹبال ورلڈ کپ سے متعلق دوسرا بڑا میوزک پروجیکٹ ہے، اس سے قبل وہ "سر سر” گانے کا بھی حصہ رہ چکی ہیں، جبکہ 2022 فیفا ورلڈ کپ قطر کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک "لائٹ دی اسکائی” میں بھی اپنی آواز اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے عالمی سطح پر خوب پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔
نیا ترانہ "چیمپئنز” فٹبال میں فتح، اتحاد اور کھیل کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے، اور ریلیز کے ساتھ ہی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔



