ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے اپنی شرائط نرم کردیں،امریکی اخبارکادعویٰ
ایران اگلے ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے اپنی شرائط نرم کردی ہیں۔ایران نے امریکا کو حملے روکنے کی ضمانت اورمحاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔اخبار کے مطابق ایران نے امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے جوہری امور پر بعد میں گفتگو کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اگلے ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادہ ہو گیا ہے تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
ایران سے جنگ مزید لڑنی ہے یا نہیں؟ امریکی کانگریس آج فیصلہ کرے گی
امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی
ایران کا جنگ کا مستقل خاتمہ، دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ



