نواز شریف تقریباً 16 سال بعد ناران پہنچ گئے


ناران(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف خیبرپختونخوا کے علاقے ناران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے تقریباً 16 سال بعد ناران کا دورہ کیا۔
نواز شریف نے ناران میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران سے اہم ملاقات کی، جس میں انہیں علاقے کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مقامی عہدیداران نے نواز شریف کو موٹر وے سمیت ناران کے قدرتی حسن کو پہنچنے والے نقصان، سڑکوں کی خستہ حالی اور دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے ناران کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مقامی مسائل کے ازالے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔