قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور رنج کا اظہار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر سانحے میں اہلکاروں کی شہادت اور مری میں گاڑی میں لگنے والی آگ میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایکس پر بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے سانحے اور اس میں سوار تمام اہلکاروں کی شہادت پر میں بہت رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پوری قوم مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔دعا ہے کہ اللّہ رب العزت شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔

‏میاں محمد نواز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے المناک حادثے میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پربھی دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button